بلوچستان میں پہیہ جام اور  شٹرڈاؤن ہڑتال،متعدد رہنما و مظاہرین گرفتار

0
211

بلوچستان میں آل پارٹیز کی کال پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، متعدد رہنما اور کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ ہڑتال بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کے خلاف کی گئی تھی۔ مختلف شہروں میں کاروبار، تعلیمی ادارے اور شاہراہیں بند رہیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ بروری روڈ پر فائرنگ سے ایس ایچ او قادر قمبرانی زخمی ہوگئے۔ سیاسی جماعتوں نے الزام لگایا کہ حکومت پرامن احتجاج کو طاقت سے ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا