خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور مقرر کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی یہ آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس مکمل کرکے وطن واپس آئی ہیں۔





