ایشیا کپ گروپ بیئ کے میچ میں سری لنکا نے دبئی میں ہانگ کانگ کے 150 رنز کے ہدف کو 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ پاتھم نسانکا 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کوشال پریرا اور ونندو ہسارنگا نے 20،20 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، نزاکت خان 52 ناٹ آؤٹ اور انشے راتھ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دُشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔




