اسلام آباد — اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات میں تقرریوں کے کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے مکالمے میں کہا کہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود تقرری کے رولز نہیں بن سکے، جبکہ ہماری ہائی کورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہو گئے۔
جسٹس کیانی نے مزید کہا کہ عدالتی عملہ ایک رات میں رولز تیار کر کے دستخط کروا سکتا ہے، اس لیے ادارے کو بھی فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ تقرریوں کے عمل میں تاخیر نہ ہو۔





