ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اس ملاقات میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
طلبہ نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد دی اور کہا کہ اہلِ کشمیر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مستحکم اور اہم کردار ادا کرتے ہوئے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔





