پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ

0
157

پشاور — الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا وسطی و جنوبی نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان اور رضاکاروں کی تیسری ٹیم ملتان کے لیے روانہ کر دی ہے۔

امدادی سامان میں خشک راشن، فوڈ و ونٹر پیکجز، کچن سیٹ، کمبل، بچوں کے ملبوسات، جوتے، روزمرہ استعمال کے برتن اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ سامان اور رضاکاروں کی روانگی کے موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے صوبائی امیر عبدالواسع اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خالد وقاص نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر ہر مشکل وقت میں پنجاب کے عوام نے بھرپور تعاون کیا اور اب سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران بھی الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکار پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

الخدمت خیبرپختونخوا وسطی نے ملتان میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ ویلج کا انتظام کیا ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے رضاکار پانی میں گھرے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائی جاری ہے اور مزید رضاکاروں اور سامان کے قافلے روانہ کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا