رکن قومی اسمبلی کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار قتل

0
152

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار صدام حسین شہید ہوگئے۔ وہ رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت طلب کرلی۔ ایس ایس پی کے مطابق اہلکار ڈیوٹی پر تھا مگر بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا