پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز کی بندش کے باعث وکلاء اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلاء نے واضح کیا ہے کہ جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔






