کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، یہودی آبادکاری جاری رہے گی،نیتن یاہو

0
78

اسرائیل نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رہیں گے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام خطے کو غیر مستحکم کرے گا اور مستقبل میں پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مذاکرات کے اصولوں کے منافی ہے، اسرائیل کسی بھی ایسے متن کو قبول نہیں کرے گا جو اسے ناقابلِ دفاع سرحدوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کرے۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سے واپسی پر اسرائیل کا مزید ردعمل دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا