لداخ میں مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، 4 مظاہرین ہلاک، 70 زخمی

0
34

مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج کے دوران بی جے پی کا دفتر اور بھارتی فوج کی گاڑی نذر آتش کردی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہہ میں عوام نے لداخ کو ریاستی درجہ دینے اور بھارتی آئین کی چھٹی شیڈول میں شمولیت کا مطالبہ کیا۔ احتجاج لیہہ ایپکس باڈی (LAB) کے چیئرمین شیرنگ دورجے کی اپیل پر شروع ہوا تھا، کارکنان بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے جن میں سے دو کی حالت بگڑ گئی۔ معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک بھی قبل ازیں 15 روزہ بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بھوک ہڑتالی کیمپ پر دھاوا بولا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مظاہرین کے پتھراؤ کے جواب میں فورسز نے آنسو گیس، لاٹھی چارج اور براہِ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے، جن میں درجن سے زائد کی حالت نازک ہے۔

لیہہ میں ہر قسم کے مظاہروں اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، حساس علاقوں میں کرفیو جیسے اقدامات اور اضافی فوجی تعینات کردی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا