جاپان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور حیرت انگیز ایجاد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اب جاپان کے جدید سمارٹ بیت الخلا آپ کے فضلے کی شکل، رنگت اور کیمسٹری کا تجزیہ کر کے آپ کی صحت کے بارے میں مکمل رپورٹ براہِ راست آپ کے موبائل فون میں بھیج دے گا۔
یہ جدید بیت الخلا اے آئی ، سینسرز اور پہلے سے انسٹال پیشاب ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف صحت کی موجودہ حالت کا تجزیہ ممکن ہو گا بلکہ مستقبل میں بیماریوں کی ابتدائی تشخیص بھی ممکن ہو سکے گی۔
اس سمارٹ بیت الخلا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ غیر محسوس طریقے سے ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اور فوری طور پر صارف کو الرٹ دیتا ہے، جس سے بیماریوں کے بروقت علاج اور صحت مند طرزِ زندگی کے لیے رہنمائی ممکن ہو جاتی ہے۔ جاپان کے ماہرین کے مطابق یہ فیچر صحت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب ثابت ہو سکتا ہے، اور مستقبل میں دنیا بھر میں