سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر

0
159

اسلام آباد: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مزید برآں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا