کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ

0
137

کوئٹہ: دشت میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث آج صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے تمام مسافروں کو مکمل ٹکٹ ریفنڈ فراہم کیا جائے گا۔

گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی تھی۔ حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے اور تاحال بوگیاں متاثرہ ٹریک سے ہٹائی نہیں جا سکیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک سے بوگیاں ہٹانے اور پٹڑی کی بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا