سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 28 نشستوں پر پولنگ جاری

0
180

کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، جو صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

کراچی کے تین اضلاع، ضلع غربی، ضلع شرقی اور کیماڑی کی مجموعی طور پر پانچ نشستوں پر بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار 187 ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ تمام اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا