ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی

0
124

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔

سحر نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں، تاہم ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس پر کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بیٹی کو والد اور والدہ دونوں کا احترام سکھائیں گی اور والد سے ملاقات کے معاملے میں کسی رکاوٹ کی اجازت نہیں دیں گی۔ ان کے مطابق ایسے معاملات ذاتی خواہشات نہیں بلکہ پاکستان کے قانون کے مطابق طے پانے چاہییں۔

سحر حیات نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور اس ذاتی معاملے کو مزید زیرِ بحث نہ لایا جائے۔

یاد رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی ہے جو اب سحر کے ساتھ رہتی ہے۔ کچھ ماہ قبل طلاق کی افواہیں سامنے آئیں جن کی سمیع رشید نے تردید کی تھی، تاہم اب سحر نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا