عمران خان کے کیسز منصوبہ بندی کے تحت چل رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

0
211

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں اور عمران خان کے خلاف کیسز ایک منصوبے کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک کیس میں فیصلہ نہیں آتا، دوسرا کیس بنا دیا جاتا ہے۔ عدلیہ دباؤ میں ہے اور آزادی سے فیصلے نہیں کر پا رہی۔

انہوں نے کہا کہ اب 25 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، وہاں سے ہی انصاف کی امید ہے۔ ججز کو چاہیے کہ دباؤ سے بالاتر ہوکر قرآن و سنت اور دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق، انصاف اور حقیقی آزادی کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان برداشت کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اداروں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم اور آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی خواہش کے مطابق جلسہ ضرور ہوگا اور بھرپور ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا