خواتین میں مفت الیکٹرک سکوٹیز تقسیم

0
111

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی خواتین کے لیے متعارف کردہ مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک اور معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، اور سندھ پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسوں اور خواتین کے لیے ‘پنک بس سروس’ متعارف کرانے والا پہلا صوبہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جلد محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پِنک ٹیکسیز کا منصوبہ بھی شروع ہوگا، جس سے خواتین کو محفوظ سفر اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ بلاول نے خواتین بائیکرز کی ٹریننگ اور لائسنس کے اجرا کے عمل میں محکمہ کی معاونت کو سراہا اور پرائیوٹ سیکٹر سے پارٹنرشپ کی اپیل کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزرا اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا