اسرائیلی فوج کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر بڑا حملہ

0
150
Smoke rises from the sites of Israeli airstrikes in Sanaa, Yemen September 25, 2025. REUTERS/Stringer

صنعا: اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کے 11 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں رہنماؤں کے مراکز، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی کیمپ شامل ہیں۔

یہ کارروائی حوثیوں کے اسرائیلی ساحلی شہر ایلات (ام الرشراش) پر ڈرون حملے کے ایک روز بعد کی گئی، جس میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ “ہم نے صنعا میں حوثی دہشت گرد تنظیم پر طاقتور وار کیا ہے”۔ عینی شاہدین کے مطابق بمباری زیادہ تر جنوبی اور مغربی علاقوں میں ہوئی، اسی دوران حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کی ریکارڈ شدہ تقریر نشر ہو رہی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا