وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرلئے

0
209

مظفرآباد: وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے اور ان کے تمام مطالبات ماننے کا اعلان کیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو احتجاج کی کال دی تھی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفاقی وزرا کو مظفرآباد بھیجا۔

امیر مقام نے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا کم قیمت پر فراہم کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جو آئینی طور پر ممکن نہیں۔ یہ اقدام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہوگا۔

ان کے مطابق کمیٹی کو وضاحت دی گئی کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ آئینی و قانونی نوعیت کا ہے، اس پر کوئی بھی تبدیلی صرف عوامی مینڈیٹ اور اسمبلی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا