کرک میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 17 خوارج ہلاک، 10 زخمی، کرفیو نافذ

0
177

کرک: کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 17 مبینہ خوارج مارے گئے جبکہ متعدد زخمی خوارج قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ کارروائی کے بعد متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ نہ دیں۔ زخمی خوارج کے بارے میں معلومات ملتے ہی فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ درشہ خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر 22 رکنی گروہ کو گھیرے میں لے کر منصوبہ بندی کے تحت آپریشن کیا گیا، جس میں انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور 17 افراد ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق 7 سے 10 خوارج شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کے قریبی علاقوں میں چھپ جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں ہونے والے آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے خیریت کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے عزائم ناکام بن گئے ہیں اور حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا