گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے ہی جواب دیا جائے گا، طلال چودھری

0
166

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں 75 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں اور بیرون ممالک میں وزیراعظم کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کو پاکستان کا بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں زیادہ تر افغان شامل تھے، اور فوجی افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے شہید ہو رہے ہیں۔ طلال چودھری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت جاری ہے، لیکن مذاکرات کے نتائج پر سوالیہ نشان ہے، اور گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے ہی جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنی ذمہ داریوں سے نہ بھاگیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا