بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کارُو میں سپر اسٹار وجے تھلاپتی کی سیاسی ریلی کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیج کی جانب لپکے، جس سے دھکم پیل اور افراتفری پیدا ہوئی۔
زخمیوں میں سے 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ امدادی ٹیمیں رش اور بھیڑ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
ریاستی حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد دینے اور فلم اسٹار کی جماعت کی جانب سے بھی معاوضے کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔






