پشاور میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کامیاب جلسہ عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے۔
بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک عوام اور کارکن چین سے نہیں بیٹھیں گے، حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی ہی ہماری قیادت اور کارکنوں کا حتمی مقصد ہے۔






