چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

0
246

اسلام آباد میں نور خان ایئر بیس پر چین سے بھیجی گئی مزید دو پروازیں اتریں، جن کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل پاکستان پہنچا دیے گئے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے امدادی پروازوں کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ادارے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا