مخالفین نے صرف باتیں کیں، پنجاب پر بات کی تو گھر چھوڑ کر آؤں گی: مریم نواز

0
172

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نے صرف باتیں کی ہیں، خود پر تنقید برداشت ہے لیکن پنجاب پر بات کی گئی تو گھر چھوڑ کر جواب دوں گی۔

فیصل آباد پہنچنے پر مریم نواز کا شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے پھول نچھاور کیے اور انہوں نے عوام کی محبت کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دیا۔

الیکٹرک بسوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد کا جذبہ ترقی کی سب سے بڑی قوت ہے اور یہ شہر دوبارہ مسلم لیگ ن کا قلعہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی پر بات کی گئی تو جواب دینا پڑے گا، عوام کی خدمت میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کو ڈیڑھ سو الیکٹرک بسیں مبارک ہوں، جن میں سے 90 فیصل آباد، 30 جھنگ اور 15، 15 بسیں چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا