بگ بیش لیگ:بریسبین ہیٹ کا شاہین آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کا اعلان

0
287

آسٹریلیا: بگ بیش لیگ کی ٹیم بریسبین ہیٹ نے پہلی بار لیگ میں شرکت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ کے ہوم گراؤنڈ گابا میں پانچ میچز کے دوران ’’شاہین فین بے‘‘ کے نام سے یہ خصوصی زون قائم ہوگا۔ ان میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔ ٹیم کے میچز 19 دسمبر، 27 دسمبر، 2 جنوری، 10 جنوری اور 18 جنوری کو شیڈول ہیں۔

تاہم دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کر دیے ہیں، جس کے بعد شاہین آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

این او سی کی معطلی سے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کو پہلے ہی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا