امریکا کا بڑا اقدام: 100 ایرانی شہری ملک بدر، تہران پہنچا دیے گئے

0
199

واشنگٹن: امریکا نے تہران کے ساتھ معاہدے کے بعد تقریباً 100 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا سے ایک چارٹرڈ فلائٹ روانہ ہوئی جو قطر کے راستے ایران پہنچی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ ایرانی شہری کئی ماہ حراستی مراکز میں رہنے کے بعد رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادہ ہوئے جبکہ دیگر کو زبردستی بھیجا گیا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے ان افراد کی واپسی کے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں وطن واپسی پر کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان افراد کی شناخت اور امریکا آنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں غیر قانونی سرحدی داخلوں میں اضافہ ہوا، اسی لیے یہ اقدامات ضروری ہیں، تاہم ملک بدری کی رفتار بڑھانے میں ان کی انتظامیہ کو کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی امریکا نے ایران اور پاناما سمیت 119 ممالک کے شہریوں کو واپس بھیجا تھا جبکہ 23 مارچ 2025 کو ٹرمپ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کی قانونی حیثیت ختم کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا