جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

0
79

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اور دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا جبکہ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مختصر کیا جائے گا۔

شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، کامران غلام، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، آصف آفریدی، فیصل اکرم، روحیل نذیر۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا