پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اس بار ان پر شراب نوشی اور ہم جنس پرستی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ نے انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیا اور متعدد خواتین کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھے۔ فاطمہ خان کے مطابق ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت موجود ہیں جو کسی بھی وقت منظر عام پر آ سکتے ہیں۔
فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ رجب بٹ سے ان کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی، جس نے انہیں بہن کے طور پر متعارف کرایا۔ بعد ازاں رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی شامل تھی۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں، متعدد خواتین کو استعمال کر چکے ہیں اور اکثر نشے کی حالت میں تشدد کرتے رہے ہیں۔






