نکول کڈمین ، کیتھ اربن میں 20 برس بعد علیحدگی

0
151

سڈنی: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری سنگر کیتھ اربن نے شادی کے 20 برس بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

نکول اور کیتھ 2006 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہی تھی، تاہم کڈمین اس علیحدگی کی خواہش مند نہیں تھیں۔

کڈمین اور اربن تقریباً دو دہائیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشی اور مشکلات کے لمحوں میں ساتھ رہے اور اکثر ایوارڈ تقریبات اور ہالی ووڈ پریمیئرز میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے دکھائی دیتے تھے۔

شادی کے چند ماہ بعد ہی کیتھ اربن نے نشے اور شراب نوشی کی لت کے باعث بحالی مرکز میں داخلہ لیا تھا۔ اس وقت نکول کڈمین اور قریبی دوستوں کی مداخلت نے انہیں زندگی بدلنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نکول کڈمین کی شادی معروف اداکار ٹام کروز سے ہوئی تھی جو 1990 سے 2001 تک قائم رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا