مری،نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کا افتتاح، عوام کیلئے صحت و ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبوں کا اعلان

0
178

مری: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست مشکل سفر ہے مگر اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مری اور قریبی علاقوں میں دل کے علاج کی سہولت موجود نہیں تھی، مریض پنڈی پہنچنے سے پہلے دم توڑ دیتے تھے، اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے چند ماہ میں یہ کارڈیک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 1930 کے بعد پہلی بار ساملی سنٹوریم ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے تاکہ مری کے عوام کو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں۔

مری میں پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنگلات کاٹ کر مری کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے مری سے پنڈی کے درمیان جلد ٹرین اور گرین بسیں چلائی جائیں گی، خواتین کے لیے الگ حصے اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا نظام بھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی تعمیرات پر بھی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ رشوت کے ذریعے غیر قانونی عمارتوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، مری کے قدرتی حسن کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا