جعلی ثنا جاوید نے فالوورز کی دوڑ میں اصلی کو بھی مات دے دی

0
163

اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس جعلی اکاؤنٹ کی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت ظاہر کی کہ اسے میٹا کی جانب سے تصدیق شدہ (ویریفائی) کا درجہ کیسے دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے، وہ دراصل ان کے نام سے بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ کو آگے نہ بڑھائیں۔

ثنا جاوید کے مطابق انہوں نے اس جعلی اکاؤنٹ کے خلاف فیس بک پر رپورٹ درج کروانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور جلد ہی جعل سازوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ جعلی اکاؤنٹ نہ صرف ماہانہ فیس ادا کرکے ویریفائی کیا گیا تھا بلکہ اس کے فالوورز کی تعداد ان کے اصل اکاؤنٹ سے بھی زیادہ تھی۔ جعلی اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کی ذاتی تصاویر اور ان کے شوہر شعیب ملک کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کے سترہ لاکھ فالوورز تھے جبکہ ثنا جاوید کے اصل اکاؤنٹ پر بارہ لاکھ فالوورز موجود ہیں۔ اداکارہ کی نشاندہی کے بعد جعلی اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا