اداکار سید جبران نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے معافی مانگ لی

0
95

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے معافی مانگ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ معافی اس وقت سامنے آئی جب ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اداکار نے حارث رؤف پر سخت تنقید کی تھی۔

سید جبران نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے کھلاڑی سے براہ راست معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دوستو، سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا، جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا۔‘‘

اداکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری ٹیم پر ہے۔‘‘ ان کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا اور صارفین نے ان کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے۔ اس پر مختلف مشہور شخصیات کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن سید جبران کا اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنا اور کھلاڑی سے معافی مانگنا ایک منفرد عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا