محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

0
201

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ چند شر پسند عناصر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ان کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ شرپسندی کے باوجود انہوں نے تحمل اور ہمت سے فرائض سر انجام دیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا