عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی

0
253

آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے حل کے لیے حکومتی وفد مظفرآباد پہنچ گیا۔ وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار، رانا ثنااللہ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، سردار یوسف، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق وفد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا تاکہ تمام معاملات پرامن طور پر حل ہوں۔

وفد روانگی سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کمیٹی کے مطالبات سنے جائیں گے، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ مذاکراتی عمل بحال کیا جا رہا ہے اور باقی مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات پہلے ہی تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا