چین میں 60 سالہ شخص نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

0
155

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ وانگ وینسہینگ نے تعلیم کے حصول کا خواب حقیقت بنا لیا۔ وہ چین کے نیشنل کالج انٹرنس امتحان میں دو بار قسمت آزمانے کے بعد آخرکار یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔

صوبہ ان ہوئی (Anhui) کے علاقے ہیفی کے رہائشی وانگ ماضی میں ہیومین ریسورسز ورکر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اگست میں انہوں نے ایک مقامی ووکیشنل کالج میں داخلہ لیا جہاں وہ اس وقت آن لائن مارکیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ای کامرس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

وانگ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپس میں سیکھنا ہمیشہ سے ان کا خواب تھا۔ داخلہ ملنے پر ان کی والدہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔ تاہم وانگ اپنی بچت اور اہلیہ کی تنخواہ سے 3 سالہ ڈگری پروگرام مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ستمبر میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یونیورسٹی کے فوجی تربیتی پروگرام میں شریک تھے۔ یہ پروگرام چین میں ہر نئے طالبعلم کے لیے لازم ہے تاکہ جسمانی فٹنس اور ٹیم ورک بہتر بنایا جا سکے۔

وانگ نے تربیت کامیابی سے مکمل کی اور بتایا کہ اب وہ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ بآسانی سیڑھیاں چڑھ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں وہ نوجوان طلبہ کے ساتھ رہتے ہیں اور اکثر ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا