جعفر ایکسپریس شکارپور کے قریب دھماکے کا نشانہ، 6 مسافر زخمی

0
140

شکارپور: راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نشانہ بن گئی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، جس سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹریک کے نیچے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جو 8 سے 10 گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ واقعے کی فوری تفتیش کی جائے اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا