ٹی ایل پی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ساڑھے 4 ہزار افراد کی فہرستیں تیار

0
412

لاہور: پنجاب میں تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ صوبے بھر سے ساڑھے چار ہزار سرکردہ افراد کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس افسران کو بھیج دی ہیں اور فوری گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

لاہور سے تیرہ سو پچاس، شیخوپورہ ڈویژن سے ساڑھے تین سو، ساہیوال ڈویژن سے تین سو تیس، گوجرانوالہ ڈویژن سے چار سو پچاس اور فیصل آباد ریجن سے چار سو تیس رہنماؤں اور کارکنوں کے نام فہرستوں میں شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کارروائیوں میں تاخیر نہ کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا