راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی سے منصوبہ ناکام بنایا۔
مزید بتایا گیا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلین اپ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔






