فتنہِ الہندوستان کا خاتمہ پاکستان کی سرزمین سے یقینی بنایا جائے گا:محسن نقوی

0
394

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہِ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتِ حال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر نے صوبے میں جاری آپریشنز کی ستائش کی اور سکیورٹی فورسز، پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہِ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، لہٰذا ان کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

محسن نقوی نے وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیامِ امن ناگزیر ہے۔

انہوں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف مربوط کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا