سعودی اونٹوں پر گھومتے رہیں، اسرائیلی وزیر کے متنازع بیان نے آگ لگا دی

0
395

یروشلم: اسرائیلی وزیر خزانہ بیتزالیل اسموٹریچ نے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے معاملے پر متنازع بیان دینے کے بعد معذرت کر لی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خزانہ اور دائیں بازو کی جماعت ریلیجیس صہیونزم پارٹی کے سربراہ اسموٹریچ نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے بدلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا پڑے تو وہ ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے توہین آمیز انداز میں کہا تھا کہ ’’سعودی عرب والے اپنے صحرا میں اونٹ پر سواری جاری رکھیں، ہم اپنی ریاست ترقی دیتے رہیں گے۔‘‘

بیان پر اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے ’’سفارتی نقصان‘‘ اور ’’قوم کی بدنامی‘‘ قرار دیا۔ قائد حزبِ اختلاف یائیر لپید نے کہا کہ حکومت مشرقِ وسطیٰ میں امن کے بجائے سوشل میڈیا کی زبان میں بات کر رہی ہے۔

شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کے بعد اسموٹریچ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بات نامناسب تھی اور وہ اس سے پہنچنے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ سعودی عرب اسرائیل کی تاریخ، وراثت اور یہودی عوام کے وطن پر حق کو تسلیم کرے گا تاکہ حقیقی امن ممکن ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا