لاہور میں 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش جھاڑیوں سے ملی، جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد سے گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔
ملزم کی گھر سے لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور قانونی و نفسیاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔






