کشمیری کل بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے

0
261

مظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے اعلان کیا ہے کہ کل لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری یومِ سیاہ منائیں گے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، جس کے خلاف کشمیری آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔

غلام محمد صفی نے کہا کہ یومِ سیاہ پر مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور اقوام متحدہ سے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک بھارتی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہوتا، جدوجہدِ آزادی جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا