پاکستان سے آئی ایم ایف کی چھٹی ، سٹیٹ بینک آزاد

0
164

اسلام آباد (سجاد لاکھا) ملک میں یہ بحث بڑے زور و شور سے جاری ہے کہ آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر وفاقی بجٹ کیسے بن سکتا ہے

حزبِ اختلاف اس حوالے سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے کو بڑی ناکامی قرار دے رہی ہے

جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار وفاقی بجٹ کی تیاری میں کوئی بیرونی دباؤ نہیں لہٰذا عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے

روزنامہ طلوع کے ایک سوال پر باوثوق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف کی چھٹی ہو چکی ہے اور سٹیٹ بینک آزادی کے ساتھ قومی مفاد میں ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر تیزی سے کم ہو رہی ہے اور وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد اس میں مزید کمی واقع ہو گی

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی کے لیے دوست ملک چین نے یقین دہانی کرا دی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا