حماس کا اسرائیلی حملوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے پر قائم رہنے کا اعلان

0
517

غزہ: حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ گروپ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن سہیل الہندی نے کہا کہ گروپ کو اسرائیلی اسیران کی لاشوں کی بازیابی کے دوران “نمایاں مشکلات” کا سامنا ہے اور لاشیں بازیاب کروانے کے عمل کی تکمیل کے لیے بھاری ساز و سامان کے داخلے کی اجازت دی جائے۔

الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ اسرائیل سمجھے گا کہ حماس معاہدے کے پابند ہے اور اس پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگانا بند کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قابض افواج نے ریڈ زون میں سرچ ٹیموں کے داخلے کی درخواست مسترد کر دی۔

عہدیدار نے اکتوبر کے اوائل میں نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کسی قیدی کی لاش کی فراہمی میں تاخیر یا رکاوٹ ڈالنے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور وہ معاہدے کے نفاذ کے لیے اپنی مکمل وابستگی کی تصدیق کرتی ہے۔

الہندی نے مزید کہا کہ حماس نے لاشوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور ثالث ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ باقی ماندہ لاشوں کی بازیابی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا