پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دیدی

0
308

واشنگٹن : امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی صدر کو کرنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اہلکاروں نے بتایا کہ میزائلوں کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کے مجموعی ذخیرے پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ یوکرین نے روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ان میزائلوں کی درخواست کی تھی۔ ٹوماہاک کروز میزائل تقریباً 1,000 میل (تقریباً 1,600 کلومیٹر) تک ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے سمندری جہاز یا آبدوز سے داغا جا سکتا ہے۔

عسکری حکام نے یہ بھی بتایا کہ میزائلز کی حوالگی سے قبل تعیناتی، تربیت اور آپریشنل کنٹرول جیسے کئی اہم پہلوؤں پر مزید غور جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا