بابا گورونانک کا جنم دن، صوبائی وزراء کا دورہ ننکانہ، انتظامات کا جائزہ لیا

0
376

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزراء نے دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر لاہور، آر پی او شیخوپورہ، سیکرٹری داخلہ، ضلعی افسران اور سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بتایا کہ تقریبات 3 سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی، جن میں سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے، تین کنٹرول رومز، صفائی، کھانے اور گوردواروں میں طبی و دیگر سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں۔

سکھ یاتریوں کی رہائش اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں جبکہ موک ایکسرسائز بھی ہو چکی ہے۔ ننکانہ صاحب کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا اور انتظامیہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا