اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے جہاں وہ عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور فلسطین، خصوصاً غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر زور دے گا۔ ترجمان کے مطابق فلسطینیوں تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔






