پاکستان، سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان

0
462

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کی ٹکٹس منگل سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی اور ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس پہلے دو میچز کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے، پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے، جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا