بھارت میں ٹرینیں ٹکرا گئیں، متعدد ہلاکتیں

0
288

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر ٹرین اسٹیشن کے قریب کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بوگیاں کاٹ کر مسافروں کو نکالا، اب تک 5 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ متعدد زخمی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

حادثے سے ٹریک اور سگنل نظام بری طرح متاثر ہوا اور متعلقہ ریل روٹس پر ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں سگنل کی خرابی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا